وہ اعمال جس کا اجر اللہ تعالی بے حساب دیتا ہے
1 ۔ روزہ
( ...الصِّيَامُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ...) [بخاري 1894]
2 ۔ صبر
(...إِنَّمَا یُوَفَّى ٱلصَّـٰبِرُونَ أَجۡرَهُم بِغَیۡرِ حِسَابࣲ) [ الزمر 10 ]
3 ۔ ایمان لانا اور نیک اعمال کرنا۔
( إِلَّا الَّذِینَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ الصَّـٰلِحَـٰتِ فَلَهُمۡ أَجۡرٌ غَیۡرُ مَمۡنُونࣲ ) [التين 6 ] ( إِنَّ الَّذِینَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَیۡرُ مَمۡنُونࣲ ) [فصلت 8 ]
4 ۔ معاف کرکے صلح کر لینا۔
(...فَمَنۡ عَفَا وَأَصۡلَحَ فَأَجۡرُهُ عَلَى اللهِ ...) [الشورى 40 ]
* اگر "فَأَجۡرُهُ عَلَى اللہِ" سے *بے حساب اجر* پر استدلال کیا جائے جیسا کہ بعض علماء نے کیا ہے۔ تو درجہ ذیل اعمال بھی اس میں شامل ہوں گے۔
5 ۔ بندہ ہجرت کی نیت سے نکلے اور راستے میں وفات پا جائے ۔
(...وَمَن یَخۡرُجۡ مِنۢ بَیۡتِهِ مُهَاجِرًا إِلَى اللهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ یُدۡرِكۡهُ الۡمَوۡتُ فَقَدۡ وَقَعَ أَجۡرُهُ عَلَى اللهِ...) [النساء 100]
6 ۔ دعوت و تبلیغ
(... يَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى الَّذِي فَطَرَنِي ... ) [ هود 51 ]
7 ۔ جو لوگ اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، پھر احسان نہیں جتاتے اور اذیت نہیں پہنچاتے ہیں۔
( الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ ثُمَّ لَا يُتْبِعُونَ مَا أَنفَقُوا مَنًّا وَلَا أَذًى لَّهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ ...) [ البقرۃ 262 ]
8۔ جو لوگ رات کی تاریکی میں اور دن کی روشنی میں، پوشیدہ طور پر اور کھلے طور پر اپنا مال خرچ کرتے ہیں۔
(الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُم بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ... ) [ البقرة 274 ]
9 ۔ مسلمان ہوں، یہودی ہوں، نصاریٰ ہوں یا صابی ہوں جو کوئی بھی اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے۔
( إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَىٰ وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ...) [ البقرة 62 ]
10۔ جو لوگ ایمان لائے،نیک اعمال کرے، نماز قائم کرتے رہے اور زکوٰۃ ادا کرتے رہے۔
( إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ ...) [ البقرة 277 ]
... م راضی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں